اردو (Urdu)

مالیاتی اداروں کی خدمات کے نگران کے یہاں خوش آمدید

The Credit & Investments Ombudsman (CIO) (کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹس اومبڈزمین یعنی مالیاتی اداروں کی خدمات کا نگران) مالیاتی خدمات کی انڈسٹری کیلئے تنازعات حل کرنے والی ایک خارجی سکیم ہے جو آسٹریلین سیکورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ کمیشن (ASIC) سے منظور شدہ ہے ۔

کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ اومبڈزمین تنازعات کے حل کی ایک قابل رسائی اور خودمختارانہ سروس ہے جو مالیاتی خدمات فراہم کرنے  والے اداروں سے پیدا ہونے والی شکایات دور کرنے کیلئے مقدمہ بازی کی بجاۓ ایک متبادل راستہ ہے۔  اس سروس میں شریک مالیاتی اداروں میں کریڈٹ یونینز، بلڈنگ سوسائٹیوں اور بینکوں کے علاوہ دوسرے قرض دینے والے ادارے، مکان وغیرہ کیلئے رہن کی صورت میں قرض دینے والے اور فنانشل بروکرز، قرض کی وصولی کرنے والے ادارے، فنانشل پلانرز اور بہت سی دوسری مختلف مالیاتی خدمات اور پراڈکٹس فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

یہ سروس صارفین کیلئے مفت ہے۔

اگر آپ کو  کسی مالیاتی سروس یا پراڈکٹ کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو  ممکن ہے کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹس اومبڈزمین آپ کی مدد کر سکتا ہو۔

کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹس اومبڈزمین سے رابطے کا طریقہ

فون

صارفین / شکایت کے بارے میں‎ سوالات

پیر تا جمعہ صبح 9 سے شام 5 بجے، آسٹریلین ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم

فون       1800 183 422  (موبائل سے کال کے برابر قیمت پر)

            02 9273 8400

فیکس

شکایات   02 9273 8440

ای میل

info@cio.org.au

خط لکھنے کا پتہ

PO Box A252
SYDNEY SOUTH NSW 1235
شکایت کرنے کیلئے ہمارا آن لائن  Complaint Form استعمال کر سکتے ہیں۔


Translating & Interpreting Service (TIS) National

Service

Contact

Telephone Interpreter Service (24 hours, seven days per week) Telephone: 131 450
Telephone Interpreter Pre-Booking See: Telephone Interpreter Pre-Booking Form
On-site Interpreter Enquiry Line (business hours) Telephone: 1300 655 082
On-site Interpreter Bookings See: On-site Interpreter Booking Form
Document Translation Enquiries Your Local Adult Migrant English Program (AMEP)
See: Adult Migrant English Program (AMEP)
Client Liaison and Promotions Telephone: 1300 655 820
Email: tispromo@immi.gov.au
TIS National finance enquiries Telephone: 1300 304 604